مسلمان خاتون نے 3 سال مسلسل محنت سے قرآن پاک کا خوبصورت ترین نسخہ تیار کرلیا، دیکھنے والے سبحان اللہ کہنے پرمجبور ہوجائیں

مسلمان خاتون نے 3 سال مسلسل محنت سے قرآن پاک کا خوبصورت ترین نسخہ تیار کرلیا، ...
مسلمان خاتون نے 3 سال مسلسل محنت سے قرآن پاک کا خوبصورت ترین نسخہ تیار کرلیا، دیکھنے والے سبحان اللہ کہنے پرمجبور ہوجائیں

  



باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) آذر بائیجان کی ایک مسلمان خاتون آرٹسٹ نے 3سالہ محنت شاقہ سے قرآن پاک کا ایسا خوبصورت نسخہ تیار کر لیا ہے کہ دیکھنے والے بے ساختہ سبحان اللہ پکار اٹھیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس خاتون آرٹسٹ کا نام تنزیلہ محمد زادے ہے، جس نے ریشم کے اوراق پر سونے سے قرآن مجید لکھا ہے۔ ریشم کے ورق پر پورا قرآن مجید پینٹ کرنے پر تقریباً 1.4لیٹر پگھلا ہوا سونا استعمال ہوا۔

ریشم سے بنے صفحات کی لمبائی 13انچ اور چوڑائی 11.4انچ ہے۔ تنزیلہ نے اس کام میں دستیاب بہترین قسم کا نیلے رنگ کا ریشم استعمال کیا۔ قرآن مجید کے اس نسخے کو ماسٹر پیس قرار دیا جا رہا ہے۔تنزیلہ نے یہ قرآن مجید لکھنے کے لیے جس نسخے سے نقل کی وہ ترکی کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کیا گیا نسخہ تھا۔ تنزیلہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی قرآن مجید کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی ہے اور آئندہ بھی ایسے نسخے تیار کرتی رہیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس