نان فنانشل آرگنائزیشنز میں منی لانڈرنگ کے امکانات ختم کرنے پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں: جمیل احمد

نان فنانشل آرگنائزیشنز میں منی لانڈرنگ کے امکانات ختم کرنے پر اقدامات ...
نان فنانشل آرگنائزیشنز میں منی لانڈرنگ کے امکانات ختم کرنے پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں: جمیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہاہے کہ نان فنانشل آرگنائزیشنز میں منی لانڈرنگ کے امکانات ختم کرنے پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

سیمینار سےخطاب کرتےہوئےڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ کراس بارڈر کرنسی پرنظررکھنا ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ان اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرح سود میں اضافے سے صنعت کو ہوبے والی تکلیف سے آگاہ ہیں ،تاہم کاروباری طبقے کیلئے بے شمار رعایتی سکیمیں بھی موجود ہیں  ،پالیسی ریٹ کے تعین کا فیصلہ مہنگائی کی شرح پر منحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ قرض لینے کا طریقہ کار بھی کافی نرم کیا ہے،امید ہے کہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔انہوں نےکہاکہ حالیہ عرصےمیں بیرونی ادائیگیوں کادباؤ کم ہواہے،جولائی میں آٹھ ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی تھیں ۔