پاکستان ٹیم کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن داؤ پر لگ گئی مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 رینکنگ میں عالمی نمبر ون پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل کے تحت پاکستان کو اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے کیونکہ آسٹریلیا پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں ایک میچ میں بھی شکست کی صورت میں آسٹریلوی ٹیم پہلی پوزیشن پر آ سکتی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔