حکومت نےکسی معاملے کوسنجیدگی سےنہیں دیکھا،آٹا بحران پر سیاست نہیں کرنا چاہتے:سینیٹر شیری رحمن

حکومت نےکسی معاملے کوسنجیدگی سےنہیں دیکھا،آٹا بحران پر سیاست نہیں کرنا ...
 حکومت نےکسی معاملے کوسنجیدگی سےنہیں دیکھا،آٹا بحران پر سیاست نہیں کرنا چاہتے:سینیٹر شیری رحمن

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے کسی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا، آٹے بحران سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، آٹا اس وقت بلیک میں بک رہا ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

سینیٹ میں  آٹے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ جو بحران آنا تھا وہ آگیا، تبدیلی یہ ہے کہ وزراء اور انکا عملا بدل رہا ہے،پتا نہیں ہے یہ  ملک کون کون سے بحران پیدا کر کے جائیں گے۔شیری رحمان  نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت نے ملک کو گندم سرپلس ملک بنایا، 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجی گئی۔شیری رحمان نے کہاکہ اس حکومت نے کسی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا، خدارہ ہر شعبے میں بحران پیدا نہ کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد