ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر ہو گئیں

ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر ...
ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر ہو گئیں

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ماریہ شراپوا اپنا میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں سپین کے رافیل نڈال نے شاندار آغاز کیا جن کے سامنے بولیویا کے ہیوگو ڈیلین بے بس دکھائی دئیے۔ نڈال نے میچ باآسانی 2-6، 3-6 اور 0-6 سے جیت کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

خواتین ایونٹ کا پہلا راﺅنڈ ماریہ شراپوا کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا جنہیں کروشیا کی ڈونا وکچ نے پہلے ہی میچ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ڈونا وکچ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ماریہ شراپوا کو سٹریٹ سیٹ میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ماریہ شراپووا نے 2019ءمیں اپنا 800 واں ٹور میچ کھیلا تھا لیکن اس شکست کے بعد ان کی رینکنگ تنزلی کے بعد 366 پر آ گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ شراپووا کا میلبورن کا آخری دورہ ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ کندھے کی تکلیف انہیں آئندہ سال واپس آنے کی اجازت دے گی یا نہیں؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید : کھیل