”فوادچودھری کبھی نہیں سدھر سکتے“صوبائی وزیر اطلاعات کاوفاقی وزیر کو سائنس کی ترقی کیلئے کچھ کرنے کا مشورہ

”فوادچودھری کبھی نہیں سدھر سکتے“صوبائی وزیر اطلاعات کاوفاقی وزیر کو سائنس ...
”فوادچودھری کبھی نہیں سدھر سکتے“صوبائی وزیر اطلاعات کاوفاقی وزیر کو سائنس کی ترقی کیلئے کچھ کرنے کا مشورہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کبھی نہیں سدھر سکتے ، ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اپنی وزارت پر توجہ دیں۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ فوادچودھری سائنس میں ترقی کے حوالے سے کچھ کریں، فواد چودھری ہر اس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں فواد کواچھے جواب دے سکتا ہوں لیکن وہ میرے بھائی ہیں، فواد چودھری سوچے سمجھے بغیر بیان جاری کرتے ہیں، فواد چودھری ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں ، فواد چودھری اپنی وزارت پر توجہ دیں۔

فیا ض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈسپلن سے بالاتر ہوکر رویہ ٹھیک نہیں ہوتا ، فواد چودھری اکثرایسی گفتگو کرتے ہیں، فواد چودھری سے گزارش ہے کہ اپنے آپ کوکنٹرول کریں، فواد چودھری اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے حوالے سے اپنی رائے دے چکے ہیں، فواد چودھری کبھی سدھر نہیں سکتے ، عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری بغیر سوچے سمجھے بیان جاری کرتے ہیں۔

مزید : قومی