”ن لیگ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتی“سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

”ن لیگ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتی“سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ
”ن لیگ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتی“سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ میری ن لیگ کے لوگوں سے بات ہوئی ہے جس سے پتہ چلاہے کہ پنجا ب میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہے اور ن لیگ نہیں چاہتی کہ پنجاب میں کوئی تبدیلی آئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ پنجاب کا صوبہ سب سے بڑا ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا کہ میری ن لیگ کے لوگوں سے بات ہوئی ہے جس سے پتہ چلاہے کہ پنجا ب میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہے اور ن لیگ نہیں چاہتی کہ پنجاب میں کوئی تبدیلی آئے ، دوسری جانب ق لیگ نے بھی کہہ دیاہے کہ ہم اس قسم کے کسی عمل کاحصہ نہیں ہیں۔

سلمان غنی کا کہنا تھا  پنجاب نے جو کچھ نظر آرہاہے یہ اراکین اسمبلی کی بے چینی ہے ۔انہوں نے کہا  اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کوبا اختیار کردیاگیا ہے جس سے اراکین اسمبلی پریشان نہیں ہونگے توکیا ہوگا کیونکہ ان کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور