سلیم صافی نے عوام کا بیڑا غرق ہونے کو جہانگیر ترین کی حرکت سے مشروط کردیا

سلیم صافی نے عوام کا بیڑا غرق ہونے کو جہانگیر ترین کی حرکت سے مشروط کردیا
سلیم صافی نے عوام کا بیڑا غرق ہونے کو جہانگیر ترین کی حرکت سے مشروط کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ سلیم صافی نے کہاہے کہ جہانگیر ترین جتنی زیادہ حرکت کرتے ہیں تو اتنا زیادہ عوام کابیڑا غرق ہوتاہے جیسے گنا سستا خریدا جاتا ہے اور چینی مہنگی بیچی جاتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین جتنی زیادہ حرکت کرتے ہیں تو اتنا زیادہ عوام کابیڑا غرق ہوتاہے جیسے گنا سستا خریدا جاتا ہے اور چینی مہنگی بیچی جاتی ، اس طرح گندم اور آٹے کا معاملہ ہے ، عثمان بزدار ان سے بہتر ہیں کہ کم از کم چپ کرکے بیٹھے تو ہیں کیونکہ جو وزیر اور مشیر جتنا حرکت کررہاہے ، اتنا ہی زیادہ ملک کابیڑا غرق کررہاہے ۔

سلیم صافی کا کہنا تھاکہ جس طرح فواد چودھری وغیرہ نواز شریف اور آصف زرداری وغیر ہ کوگالیا ں دیتے ہیں تو پھر وہ تو بے قصور ہیں کیونکہ قصور وار تو اسحاق ڈار اور عبد الحفیظ شیخ تھے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے بڑا عجیب فلسفہ بیان کردیاہے کہ عثمان بزدار ناکام لیکن اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد