”وزیر اعظم نے یہ نام ایسے ہی لیا تھا، عثمان بزدار عمران خان پلس ہیں “مظہر عباس نے وضاحت کردی

”وزیر اعظم نے یہ نام ایسے ہی لیا تھا، عثمان بزدار عمران خان پلس ہیں “مظہر ...
”وزیر اعظم نے یہ نام ایسے ہی لیا تھا، عثمان بزدار عمران خان پلس ہیں “مظہر عباس نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عثمان بزدار اصل میں عمران خان پلس ہیں ، عمران خان نے وسیم اکرم کا نام ایسے ہی استعمال کیا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عثمان بزدار اصل میں عمران خان پلس ہیں ، عمران خان نے وسیم اکرم کا نام ایسے ہی استعمال کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ پورے پنجاب میں ان کی کارکردگی کو کوئی اچھا نہیں کہہ رہا سوائے عمران خان کے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھاکہ فواد چودھری کو پتہ ہے کہ اندر سے عمران خان ہی عثمان بزدار کی کارکردگی کے ذمہ دار ہیں اور جب تک عمران خان رہیں گے تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد