وزیر اعلیٰ پنجاب کو کتنے ارکان پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ؟ارشاد بھٹی نے تشویشناک حد تک کم اعداد وشمار بیان کردیے

وزیر اعلیٰ پنجاب کو کتنے ارکان پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ؟ارشاد بھٹی نے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کو کتنے ارکان پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ؟ارشاد بھٹی نے تشویشناک حد تک کم اعداد وشمار بیان کردیے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنے 17ماہ ہوگئے ہیں، اپنے پرائے سب ان کے خلاف ہیں ، ان کے ساتھ صرف چار ایم پی ایز ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بحیثیت انسا ن عثمان بزدار کی میری نظر میں بڑی عزت ہے لیکن میں ان کی بات بحیثیت وزیر اعلیٰ کے کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹکٹ کے بغیر عثمان بزدار ایم پی اے بھی نہیں بن سکتے تھے ، ان کو کوئی ایم پی اے ہاسٹلز میں کمرہ بھی نہیں دے رہا تھا کہ اچانک عمران خان کی کال آگئی اور وہ بنی گالا پہنچ گئے ۔

ارشاد بھٹی کاکہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنے 17ماہ ہوگئے ہیں، اپنے پرائے سب ان کے خلاف ہیں ، ان کے ساتھ صرف چار ایم پی ایز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چوائس عثمان بزدار ہیں ،ان کی ناکامی کو عمران خان اپنی ناکامی سمجھتے ہیں اوران کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی کامیابی یا ناکامی عمران خان کی کامیابی اور ناکامی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد