فاف ڈوپلیسی کی بھی کپتانی سے ’چھٹی‘ کر دی گئی، جنوبی افریقی ٹیم کا نیا کپتان کسے بنایا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

فاف ڈوپلیسی کی بھی کپتانی سے ’چھٹی‘ کر دی گئی، جنوبی افریقی ٹیم کا نیا کپتان ...
فاف ڈوپلیسی کی بھی کپتانی سے ’چھٹی‘ کر دی گئی، جنوبی افریقی ٹیم کا نیا کپتان کسے بنایا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ تنے انگلینڈ کیخلاف 4 فروری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے فاف ڈوپلیسی کو ہٹا کر کوینٹن ڈی کوک کو قیادت سونپ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاف ڈوپلیسی کی کارکردگی متاثرکن نہ رہی۔ انہوں نے 39 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 28 جیتے اور 10 میں شکست ہوئی جبکہ گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں سے 7 میچوں میں بھی شکست کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔ کوینٹن ڈی کوک نے 45.01 کی اوسط کیساتھ 4,907 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ دو انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت بھی کی ہے تاہم دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔


دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں لوتھو سیپاملا، سیساندہ مگالا، بیورن فورٹن ، یانمن ملان اور کائل ورین شامل ہیں۔ سیپاملا نے 2017ءمیں ہی لسٹ اے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ سیساندہ مگالا بھی ابھر کر سامنے آنے والے فاسٹ باﺅلر ہیں جنہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں 113 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل -