”عمر ان خان کے غلط انتخاب اور کارکردگی کوغلط ملط کیا جارہاہے “حسن نثار نے عثمان بزدار کی پیچیدہ گتھی سلجھا دی

”عمر ان خان کے غلط انتخاب اور کارکردگی کوغلط ملط کیا جارہاہے “حسن نثار نے ...
”عمر ان خان کے غلط انتخاب اور کارکردگی کوغلط ملط کیا جارہاہے “حسن نثار نے عثمان بزدار کی پیچیدہ گتھی سلجھا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اور عمران خان کے غلط انتخاب کو غلط ملط کیا جارہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم عثمان بزدار کی کارکردگی اور عمران خان کے غلط انتخاب کو غلط ملط کررہے ہیں۔ کارکردگی اپنی اپنی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا سکتاہے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کا انتخاب غلط کیاہے تو یہ بات ٹھیک ہے لیکن ان کو عثمان بزدار کی کارکردگی کا ذمہ دارنہیں قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ کارکردگی اپنی اپنی ہوتی ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کاسرٹیفکیٹ دیتے ہیں تو کیاعثمان بزدار ان کے ساتھ رہے ہیں ، کلاس فیلوتھے یا شوکت خانم کی مہم میں شریک رہے ہیں؟ عثمان بزدار کا تعلق بھی تحریک انصاف کے ساتھ نہیں رہا اس لئے ان کے بارے میں ایسے بات کیسے کی جاسکتی ہے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد