تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ٹیکسوں کاسارا بوجھ مینوفیکچرنگ کے شعبے پر ہے:سید شبر زیدی

تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ٹیکسوں کاسارا بوجھ ...
تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ٹیکسوں کاسارا بوجھ مینوفیکچرنگ کے شعبے پر ہے:سید شبر زیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر کےچیئرمین سیدشبرزیدی نےکہاہےکہ تاجروں اورصنعتکاروں کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہیں،ٹیکسوں کا سارا بوجھ مینو فیکچرنگ کے شعبے پر ہے،ٹیکس بوجھ کی وجہ سے لوگ مینوفیکچرنگ سے بھاگ رہے ہیں،ٹیکس نیٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

آل پاکستان چیمبرز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےایف بی آر کےچیئرمین سیدشبرزیدی نے کہاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،یہ دیکھنا کہ ٹیکس وصولیاں کہاں تک لے جانی ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس لحاظ سے مینوفیکچرنگ، سروس، زراعت اور ریٹیل کے چار شعبے ہیں،ہر شعبہ کا 25 فیصد تک ٹیکس میں حصہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولیوں میں 70 فیصد حصہ مینوفیکچرنگ کا ہے،دیگر تین شعبوں کی ٹیکس وصولیاں کم ہیں۔ٹیکسوں کا سارا بوجھ مینوفیکچرنگ کےشعبےپرہے،لوگ ٹیکس بوجھ کی وجہ سےمینوفیکچرنگ سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یا تو ٹیکس چوری کی جاتی ہے یا پھر مینوفیکچرنگ کو چھوڑا جا رہا ہے،ٹیکس نیٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

مزید : بزنس