”آٹا تو نہ آیا جوان بیٹے کی میت آگئی“سستے آٹے کی تلاش نے نوجوان کی جان لے لی

”آٹا تو نہ آیا جوان بیٹے کی میت آگئی“سستے آٹے کی تلاش نے نوجوان کی جان لے لی
”آٹا تو نہ آیا جوان بیٹے کی میت آگئی“سستے آٹے کی تلاش نے نوجوان کی جان لے لی

  



وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اہل خانہ کے لیے سستا آٹا لے کر آنے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں کوٹ سادات کے دو نوجوان بورے والا سے سستا آٹا لے کر گھر جارہے تھے کہ راستے میں اڈا فتح شاہ کے قریب آٹے کا تھیلا گرنے سے موٹر سائیکل پھسل گئی اور سامنے سے آنے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دونوں جوانوں کو کچل دیا۔حادثے میں توقیر شاہ نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عمران کھچی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو وہاڑی لے جا یا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ۔توقیر کے والد نے کہا کہ آٹا کہیں سے نہیں مل رہا ،توقیر اور عمران بورے والا آٹا لینے گئے تھے ،آٹا تو نہ آیا جوان بیٹے کی میت آگئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی