نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرکے ہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتاہے: ڈاکٹر عشرت حسین

نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرکے ہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتاہے: ...
نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرکے ہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتاہے: ڈاکٹر عشرت حسین

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں اداروں کا کردار نمایاں ہوتا ہے ، نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرکے ہی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتاہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ ہمیشہ تجارتی تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کو چلانے سے حکونت کو ریونیو، عوام کو روزگار اور تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملتا ہے،جب تجارتی شعبہ منافع بنائے گا تو حکومت کو ٹیکس ملے گا۔انہوں نےکہاکہ حکومت کوٹیکس ملے گا تو ترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گے،اقتصادی اصلاحات سے مشکلات آئیں گی تاہم آگے بہتری ہوگی،تمام مسائل بشمول اقتصادی، امن عامہ اور معاشرتی مسائل کا حل گورننس ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورننس بہتر بنانے سے کرپشن، اقربا پروری اور معاشرتی برائیاں ختم ہوسکتی ہیں ، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تنظیمی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی میں اداروں کا کردار نمایاں ہوتا ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد