گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی ائیرلائن کے کتنےملازمین کی ڈگریاں بوگس نکلیں؟تفصیلات آ گئیں
اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 466 پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں بوگس نکلیں۔
وزیرایوی ایشن غلام سرورخان نےسینٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیاہے جس میں کہاگیاکہ گزشتہ پانچ سالوں کےدوران466پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں بوگس نکلیں،پی آئی اے اس حوالے سے پالیسی وضع کررہا ہے،آئندہ ڈگریوں کی تصدیق کے بعد املازمین کو مستقل کیا جائے گا،کوئی بھی جعلی ڈگری کا حامل اب بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جعلی ڈگری جمع کروانا قانوناً جرم ہے،اس وقت 47 پائلٹس کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں،مذکورہ پائلٹس کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔