آرمی ایکٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے اورتعیناتی حکومت کی بڑی کامیابی ہے:اعجازچوہدری

آرمی ایکٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے اورتعیناتی حکومت ...
آرمی ایکٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے اورتعیناتی حکومت کی بڑی کامیابی ہے:اعجازچوہدری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ آرمی ایکٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پراتفاق رائے سے تعیناتی پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن ہمیشہ میچورٹی کا ثبوت دے۔

تفصیلات کےمطابق اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ملک جن بحرانوں کا شکار ہے، اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چھوٹے تاجروں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، لیکن پی ٹی آئی حکومت نے چھوٹے تاجروں کے لئے بہترین اقدامات اٹھا کر اُن کے دل جیت لئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کو عوامی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے، مشکل ترین معاشی حالات میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ء ہے، کم آمدنی والے غریب طبقے کی مشکلات میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،آرمی ایکٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پراتفاق رائے سے تعیناتی پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن ہمیشہ میچورٹی کا ثبوت دے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور