سندھ میں آٹے کا بحران پیپلزپارٹی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو ا:علی امتیاز وڑائچ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہاکہ سندھ میں آٹے کا بحران پیپلزپارٹی کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو ا ہے جو کہ ان کی کھلی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے،سندھ حکومت نے جان بوجھ کر بروقت گندم نہیں خریدی، بلاول زرداری سندھ میں اپنی نااہل حکومت کاجواب دیں۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں باجوڑ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے گل ظفر خان اوررانا محمدتنویر،عقیل ڈار،آصف خان،نثار جان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےعلی امتیاز وڑائچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی حکومت آٹے کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو کہ عوام کو سستے داموں آٹا فروخت کرنے کی بجائے لوٹ رہے ہیں۔ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نےفوری طورپرگندم درآمد کرنے کی منظور ی دے دی ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نام نہاد آٹا کا بحران کھڑا کرکے عوام میں بے چینی پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔