پی سی بی نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کر لیا
پی سی بی نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کیساتھ ساتھ پی ایس ایل مقابلے بھی کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کلینڈر پر تبادلہ خیال کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی جبکہ بورڈ سربراہ کھیل کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

مزید : کھیل