پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،ہمیں اپنے سماج سے کرپشن جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا:گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ہمیں اپنے سماج سے کرپشن جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔
کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں صوبائی کنونشن2020 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےگورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی پسماندہ نہیں ہیں مگر مواقعوں کی کمی اور سہولیات کا فقدان صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہے ،صوبے کے دور افتادہ اضلاع کے عوام کو تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی اور حقوق و فرائض کا اجتماعی شعور اجاگر کرنے میں ان رول سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی) کا کردار لائق تحسین ہے اور بی آر ایس پی کے سربراہ نادرگل بڑیچ اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ یورپی یونین کے مدد و تعاون سے بریس (BRACR)پروگرام صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نہایت اہمیت کردار ادا کر رہا ہے جس سے غریب عوام کی زندگی پر مثبت اور تعمیری اثرات مرتب ہو رہے ہیں،س پروگرام سے نہ صرف اورغر بت کے خاتمے میں فعل اور مؤثر کردار ہے بلکہ کئی سماجی و معاشی اہداف کا حصول بھی ممکن ہو جائے گا۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبے کی پائیداراور ترقی اور جدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور شعوری کاوشوں کی اشد ضرورت ہے موجودہ حکومت صوبہ کو خوشحال و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گورنر نے کہا کہ یورپی یونین کے مددو تعاون سے صوبے کے آٹھ اضلاع میں بہت تعمیری تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین کا بھر پور تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا ،ایسے ترقیاتی پروگراموں کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے۔