”آپ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس میں کتنا وقت لگا؟“ بنگلہ دیش کے کوچ رسل ڈومینگو نے پہلے بیان میں ہی پاکستانیوں کے دل جیت لئے

”آپ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس میں کتنا وقت لگا؟“ بنگلہ دیش کے ...
”آپ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس میں کتنا وقت لگا؟“ بنگلہ دیش کے کوچ رسل ڈومینگو نے پہلے بیان میں ہی پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کا فیصلہ کرنا بہت آسان تھا اور میں اس دورے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہوں۔ کہاں اور کب جانا ہے، اس کا فیصلہ ہم نہیں کرتے۔ یقینا ایک ہی مرحلے میں سیریز کا انعقاد بہتر ہوتا لیکن بورڈ کا خیال ہے کہ تین مرحلوں میں سیریز بہتر رہے گی اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ کرنا بہت آسان تھا، میں نے بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہر کی اور بس ہو گیا، میں یہی کرنا چاہتا تھا۔ میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں کیونکہ یہ میرا پہلا دورہ ہے، اس لئے میں بہت سے چیلنجز، اچھے تجربے اور زبردست ایڈونچر کی توقع کر رہا ہوں، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں کرکٹ کیسے ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مشفیق الرحیم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے فیصلے کا احترام بھی کرتا ہوں کیونکہ وہ بھی میری طرح فیملی رکھتے ہیں۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ان کے اہل خانہ کے حق میں بہتر ہے تو ہمیں ان کے فیصلے کا احترام ہی کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل