دوسروں کی جنگ میں شریک ہو کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا :فخر امام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نےکہاہےکہ بھارتی مظالم کا دہائیوں سے مقابلہ کرنے والے کشمیری عوام اس وقت بھی بھارتی ظلم و ستم سہہ رہے ہیں،بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے جانے والے اِقدام کی کسی ملک نے حمایت نہیں کی،دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ’’کشمیر سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پہ پیلٹ گنز کااندھادھنداستعمال کیاجس سےہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی،افسوسناک اَمرہےکہ مسئلہ کشمیر پرعالمی اداروں کی رپورٹ پربھی توجہ نہیں دی جارہی تاہم بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے جانے والے اِقدام کی کسی ملک نے حمایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں حکومت نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی اداروں سمیت پوری دنیا کو آگاہ کیا ہے۔