لاہور پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

لاہور پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
لاہور پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی،اس ضمن میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسروں کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید،ایس ایس پی محمد نوید اور دیگر نے شرکت کی۔

سی سی پی او نے تمام پولیس افسروں کو سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی قذافی سٹیڈیم میں آمد ورفت کے وقت روٹ پر عام ٹریفک بند رہے گی، کرکٹ میچ کے دوران انکلوژرز میں بھی پولیس نفری تعینات ہوگی،سٹیڈیم میں داخلے کے وقت پولیس اہلکار شائقین کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی مرحلے پر ایس او پیز کو نظر انداز نہ کیا جائے،ٹی20 میچز کے دوران پولیس اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مسلسل رابطہ رہے گا،میچ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی ہوٹل واپسی تک پولیس افسر اور جوان موجود رہیں گے۔ سی سی پی او نے کہا کہ کل (بدھ،22 جنوری) ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیم کی منتقلی کی ریہرسل ہوگی ،کرکٹ میچ کے دوران گھڑسوار دستے بھی سٹیڈیم کے باہر گشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے روٹ پر رہائشگاہوں سے سیکیورٹی بانڈز لئے جا رہے ہیں،میچز کے دوران اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات رہے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور