خواجہ سرا کی درخواست پر لیکچررز کے امتحانات ملتوی

خواجہ سرا کی درخواست پر لیکچررز کے امتحانات ملتوی
خواجہ سرا کی درخواست پر لیکچررز کے امتحانات ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا کی درخواست پر صوبہ پنجاب میں لیکچررز کے ہونے والے تمام امتحانا ت ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق لاہور ہائیکورٹ  میں پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواجہ سراؤں کےلیے کوٹہ مختص نہ کرنے پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ 

خواجہ سرا نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اُردو لیکچرر کی پوسٹ کے لئے درخواست جمع کروائی تاہم بطور خواجہ سرا میری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سراؤں کو لیکچرر کے حوالے سے کوئی گنجائش نہیں دی گئی جو کہ امتیازی سلوک ہے۔ 

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ یہ پالیسی خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کو صلب کررہی ہے، خواجہ سراء کی درخواست منظورنا کرنا خواجہ سراء پروٹکیشن ایکٹ کی شک 4 اور 9 کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -