فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج،عمران خان کے چیلنج پر پیپلز پارٹی کا جواب آگیا

فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج،عمران خان کے چیلنج پر پیپلز پارٹی کا جواب آگیا
فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج،عمران خان کے چیلنج پر پیپلز پارٹی کا جواب آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی  پنجاب کے سیکرٹری جنرل  چوہدری منظور احمد نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اس کے لئے تیار ہے۔ 

چوہدری منظور احمد کا کہنا ہے کہ  ہمارا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی  پی) سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر  کی جائے،صرف فارن فنڈنگ نہیں بلکہ کرپشن کے تمام ریفرنسز کی لائیو کوریج کی جائے۔نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے، احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیو نشر کی جائے۔

مزید :

قومی -