جے یو آئی کے تحت مزار قائد پر اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج ہوگا، تیاریاں مکمل

جے یو آئی کے تحت مزار قائد پر اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج ہوگا، تیاریاں مکمل
جے یو آئی کے تحت مزار قائد پر اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج ہوگا، تیاریاں مکمل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)ف کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج(جمعرات کو) مزارقائد پر منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج 21 جنوری کو کراچی مزارقائد پر جمعیت علماءاسلام سندھ کی میزبانی میں منعقدہ اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مزارقائد کے سامنے مرکزی شاہراہ پرپنڈال سجا دیا گیاہے، سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات بھی مکمل ہوگئے ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے انصارالاسلام کے تین ہزار سے زائد رضاکار تعینات کئے گئے ہیں، روشنی کیلئے برقی قمقمے اور سانڈ کا جدید انتظام کیا گیا ہے، شہرقائد کے تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگائے جاچکے ہیں جبکہ پارٹی پرچم بھی بڑی تعداد میں لگا دئیے گئے ہیں۔

اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا آغاز دوپہر ایک بجے کیا جائے گاجو رات گئے تک جاری رہے گا، مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد کی طرف دن ساڑھے 12 بجے جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں روانہ ہوگا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر سے اتحادی جماعتوں کے قافلے مزارقائد پر پہنچیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -