برطانیہ میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس افسران کو جرمانے
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں ڈیوٹی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹ پولیس افسران کو جرمانہ عائد کیا گیا جو ایک ریسٹورینٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ نو جنوری کو گرین وچ کے شیف ہاو¿س کچن کیفے میں کھانا کھاتے ہوئے ساو¿تھ ایسٹ بیسک کمانڈ یونٹ کے افسران کو دکھا گیا جس کے بعد حکام نے ایکشن لیا۔ تمام افسران کو 200 پاونڈ فی کس کے حساب سے جرمانہ کیا گیا ۔پولیس افسران کو اس قانون کو نافذ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے اور عوام کو یہ امید ہے کہ پولیس لوگوں سے اس قانون کی پاسداری کروا کر عوام کی زندگیوں کو محفوظ کریں گے لیکن پولیس کا کیفے میں اس طرح مل کر بیٹھنا اور کھانے کھانا سب کو حیران کر گیا۔پولیس کی ٹیم کو ایک شہری نے گرین وچ کے کیفے میں دیکھا اور پولیس کی گشت والی گاڑیاں باہر کھڑی تھیں۔حالیہ قواعد کے تحت ، کیفے اور ریستوراں کو صرف ٹیک وے سروس فراہم کرنے کی اجازت ہے۔