پاکستان میں امن و امن کی صورتحال مستحکم ہے: وفاقی وزیر قانون 

پاکستان میں امن و امن کی صورتحال مستحکم ہے: وفاقی وزیر قانون 
پاکستان میں امن و امن کی صورتحال مستحکم ہے: وفاقی وزیر قانون 
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا ہمیشہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی،  جاپانی سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان، جاپان اور افغانستان قانون کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں، غیر ملکی میڈیا ہمسایہ ملک کے پروپیگنڈے کے باعث پاکستان کا صحیح تاثر قائم نہیں کر پاتا۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ جاپان سے قانون اور تعلیم کے شعبے میں تعاون چاہتے ہیں، وبا کی صورتحال بہتر رہی تو جاپان جا کر کانفرنس میں شرکت کروں گا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے وزیر قانون کو 14 یو این کانگریس میںشرکت کی دعوت دی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سے بہتر طریقے سے نمٹا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -