نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی
 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے سمیت کئی اہم منصوبوں کی  منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ،پانچ   لاکھ ٹن چینی ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان درآمد کرے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے اجازت دی گئی ہے،چینی کی درآمد پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی منظوری آئندہ اجلاس تک موخرکی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو برطانیہ میں مقدمات کی پیروی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہوزارت مذہبی امور کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کی سمری موخر بھی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی ڈرافٹ پالیسی بھی منظور کرلی گئی جبکہ ایک کروڑ ڈالرتک کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت سٹیٹ بینک سے لینا ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کی منظوری مخر کردی گئی ہے تاہم ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹرمینٹی ننس کے پرزہ جات کیلئے فنڈز کی سمری منظور دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -