وزیراعظم کا ہم شکل نوجوان کون ہے؟اہم معلومات سامنے آگئیں

وزیراعظم کا ہم شکل نوجوان کون ہے؟اہم معلومات سامنے آگئیں
وزیراعظم کا ہم شکل نوجوان کون ہے؟اہم معلومات سامنے آگئیں

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران کے ہم شکل نوجوان کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے علاقہ سوات کار ہائشی ہے۔

چند روز قبل رکشہ پر بیٹھے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی شکل و صورت وزیراعظم سے مماثلت رکھتی تھی۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم سے مماثلت رکھنے والا نوجوان شاہ حسین سوات کار ہائشی ہے ۔شاہ حسین محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائی فروٹ کا کام کرتا ہے۔

شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سلفیاں بناتے ہیں۔شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -