لائف ہسپتال، ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے مابین مستحق مریضوں کے علاج کا معاہدہ
لاہور(پ ر)لائف ہسپتال اور ٹر انسپیرنٹ ہینڈ کے درمیان کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کے لیے یاداشتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب لائف ہسپتال موضع مراکہ نزد بحریہ ٹاؤن میں ہوئی، بو رڈ ممبر لائف ہسپتال ناصر سہگل نے کہامجھے خوشی ہے لائف ہسپتال اب دیگر شعبہ جات کے ساتھ کینسر جیسے مہنگے علاج کی مفت سہولیات غریب و مستحق مریضوں کو دے گا۔ ڈائریکٹر آپریشن ٹرانسپیرنٹ ہینڈ لائف ہسپتال راحیل عباس نے کہا ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کینسر کے مریضوں کو مفت کیموتھراپی و سرجیکل آپریشن کے لیے لائف ہسپتال سے مکمل تعاون کرے گا۔تقریب میں ممبر سپریم کونسل لائف ہسپتال عامر حق، ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد مارکٹنگ مینجر زیشان صدیق، ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے ڈاکٹر احمد فواد نے خصوصی شرکت کی تقریب کے آخر پر لائف ہسپتال کے ممبر بورڈ ناصر سہگل نے راحیل عباس کو لائف ہسپتال کی یادگاری شیلڈ بھی دی لائف ہسپتال ماہانہ 700 سے زائد مریضوں پر 1کروڑسے زائد رقم خرچ کر رہا ہے۔