کورونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید54 اموات

کورونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید54 اموات
کورونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید54 اموات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 80 ہزار 696 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔