7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی کارکردگی پر برہم 

7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں ...
7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی کارکردگی پر برہم 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس میں پولیس حکام کی کارکردگی پر برہم ہو گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 7،7 سال گزر جاتے ہیں پولیس شہریوں کو بازیاب نہیں کرپاتی ،7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ نہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہاکہ 7،7 سال گزر جاتے ہیں پولیس شہریوں کو بازیاب نہیں کرپاتی ،7 سال سے آپ کونسے دھندے میں لگے ہوئے ہیں ؟،آپ کو لاپتہ افراد کی کوئی پرواہ نہیں ،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق حراستی مراکزکی تفصیلات سے آگاہ کیاجائے،وفاقی سیکرٹری داخلہ نئی فہرست پیش کریں،زیرسماعت مقدمات کے لاپتہ ملزمان کون سے حراستی مراکزمیں قیدہیں؟عدالت نے ایف آئی اے سے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -