مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،ایک روپے 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر

مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،ایک روپے 80 پیسے مہنگی کرنے ...
مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،ایک روپے 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں پکڑ لی گئیں،سی سی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا27 جنوری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر 12 روپے 27 پیسے مہنگی ترین بجلی پیدا کی ،گزشتہ ماہ مجموعی طورپر 7 ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی ،بجلی کی پیداواری لاگت47 ارب41 کروڑ روپے رہی ،اضافے کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -