قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا
قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا،وزارت خزانے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق آج سے ہوگا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8 اعشاریہ 49 سے بڑھ کر9 اعشاریہ 42 فیصد ،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8 اعشاریہ 04 سے بڑھ کر 9 فیصدمقررکردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع7 اعشاریہ77 سے بڑھ کر 7 اعشاریہ 97 فیصد کردیا گیا،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا دیا گیا ،سیونگ اکاﺅنٹ پر شرح منافع5 اعشاریہ5 فیصد برقراررہے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -