فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا، مریم کی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں ، شیخ رشید

فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا، مریم کی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں ، ...
فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا، مریم کی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں ، شیخ رشید

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیارکرجائےگااورپاناماٹوبنے گا،مریم نوازکی مزیدجائیدادیں سامنے آنے والی ہیں،مریم نوازکومشورہ ہے وہ دستاویزپڑھیں یاکسی سے پڑھوائیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پراپوزیشن نے تعاون کیا،پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے،بلاول بھٹوعمرکوٹ میں جشن منارہے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ فضل الرحمان دعوت دیتے تواسرائیل کیخلاف ریلی میں شامل ہوتا،فضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں،فضل الرحمان کےساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا،اب بھی ہوگا،ختم نبوت کیخلاف قانون میں فضل الرحمان نے ن لیگ کاساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کومکمل طورپرسیف سٹی بنایاجائیگا،کراچی میں کیمرے لگانے کیلئے رینجرزکوہدایت کی،اپنی ذمہ داریوں میں کسی کومداخلت نہیں کرنے دوں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -