دنیا بھر کے لوگوں پر پابندیاں لگانے والے ٹرمپ خود ہی چین کے عتاب کا شکار ہوگئے، بڑا جھٹکا لگ گیا

دنیا بھر کے لوگوں پر پابندیاں لگانے والے ٹرمپ خود ہی چین کے عتاب کا شکار ...
دنیا بھر کے لوگوں پر پابندیاں لگانے والے ٹرمپ خود ہی چین کے عتاب کا شکار ہوگئے، بڑا جھٹکا لگ گیا

  

بیجنگ (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکہ میں حکومت بدلتے ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ان کے 28 ساتھیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کے دن ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر پابندیاں عائد کیں۔

چین کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو، مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن، سابق مشیر قومی سلامتی جون بولٹن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے دور میں مشرقی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیوڈ اسٹیلول، سیکرٹری صحت الیکس ایزر، اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندے کیلی کرافٹ اور سابق مشیر اسٹیفن بینن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

چین کی پابندیوں کا شکار ہونے والے یہ افراد اب چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخل نہیں ہوپائیں گے اور نہ ہی کوئی چینی کمپنی یا شخصیت ان کے ساتھ کاروباری لین دین کرپائے گی۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شخصیات پر پابندیاں ان کے چین کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے باعث عائد کی گئی ہیں۔ ان شخصیات کے خود غرض سیاسی مفادات اور چین سے نفرت نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی نظر میں چینی اور امریکی عوام کے مفادات کی کوئی قدر نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -