ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ نتائج، وکیل پی ایم سی کا آﺅٹ آف سلیبس سوالات کا اعتراف

ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ نتائج، وکیل پی ایم سی کا آﺅٹ آف سلیبس سوالات کا ...
ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ نتائج، وکیل پی ایم سی کا آﺅٹ آف سلیبس سوالات کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق کیس میں وکیل پی ایم سی نے آﺅٹ آف سلیبس سوالات کااعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پی ایم سی کے وکیل سے استفسار کیا کہ فورم کہاں بنایا گیا ہے؟،وکیل پی ایم سی نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ فورم اسلام آباد میں بنایا گیا ہے ، عدالت نے استفسارکیاکہ یہ بچے اسلام آباد کیسے جائیں گے ؟،وکیل پی ایم سی نے کہاکہ مہلت دی جائے آج ہی جواب جمع کرادوں گا، عدالت نے کہاکہ اتنی گڑ بڑئیں کی ہیں آپ کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے کہ ٹیسٹ لیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اتنے بلنڈرزکئے ہیں آپ نے،اب آپ کہے رہے ہیں،اسلام آبادجائیں،ہم نے فیصلے میں یہ تھوڑی کہا تھا کہ غلطیاں کریں، اب بچے پانچ پانچ لاکھ روپے بھر کر اسلام آباد جائیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ اکیڈمک بورڈ بنانے کا کہا تھا پیپر آوَٹ آف سلیبس کیسے ہوا ؟،جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چودہ نمبرز کیسے دے رہے ہیں ؟۔
وکیل پی ایم سی نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ چودہ سوال آوَٹ آف سلیبس تھے، جسٹس امجد علی نے کہاکہ ایک بچی کا مستقبل آپ لوگوں نے تباہ کردیا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اپنے دفتر کراچی میں بنائیں اپنا آفیسر یہ بڑھائیں ۔
عدالت نے کہاکہ کسی بڑے ڈائریکٹر کو یہاں بٹھائیں پی ایم سی بنادیا ، ملک میں کوئی وزڈم نہیں ہے ،ملک میں تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ14 مارکس سب کو دے دئیے گئے ہیں ،اگر یہ مارکس سندھ حکومت دیتی تو پتہ نہیں کیا کیا پورے ملک میں ہوجاتا ،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔