پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا، نجی ٹی وی کادعویٰ

پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا، نجی ٹی وی ...
پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا، نجی ٹی وی کادعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں رہنماﺅں نے تجویز دی کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئے،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم رہنماوَں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی،رہنماﺅں کاکہناتھا کہ فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی، مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں ، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی۔

پی ڈی ایم رہنماﺅں کاکہناہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم رہنماوَں نے اتفاق کیاکہ لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -