کیا واقعی محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار کیا؟ آل راﺅنڈر نے دبنگ اعلان کر دیا

کیا واقعی محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار کیا؟ آل ...
کیا واقعی محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار کیا؟ آل راﺅنڈر نے دبنگ اعلان کر دیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں اور بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کر رہا، ٹی 10 لیگ میں شرکت کے بعد کورونا پروٹوکولز پورے کر کے ٹی 20 سیریز کیلئے دستیاب ہوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا کہ پچھلا سال میرے کیرئیر کا کامیاب سال رہا، ٹی 20 میں پاکستان کی طرف سے دنیا کا ٹاپ سکورر بنا، اس سال بھی اسی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا چاہوں گا، میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کیلئے کھیلا ہوں، میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں اور بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ این او سی بھی اسی وجہ سے ملا کہ قومی ٹیم میں دستیابی میں مسئلہ نہ ہو، ٹی 10 لیگ کے میچز بائیو سیکیور ببل میں ہوں گے جبکہ واپسی پر کورونا پروٹوکولز پورے کرکے مکمل طور پر ٹی 20 سیریز کیلئے دستیاب ہوں گا۔ 

ایک سوال کے جواب میں آل راﺅنڈر نے کہا کہ میرے نزدیک مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور کوچ ہیں، موجودہ مینجمنٹ کا ماحول بہترین ہے، پلیئر کو عزت دی جارہی ہے، اپنی پرفارمنس کا کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

مزید :

کھیل -