فیصل آباد میں نوجوان پولیس گردی کا شکار،عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آگیا

فیصل آباد میں نوجوان پولیس گردی کا شکار،عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آگیا
فیصل آباد میں نوجوان پولیس گردی کا شکار،عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آگیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان وقاص کے کزن ماجد کا بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کزن ماجد کا کہنا ہے کہ ہم چارلوگ دوست سے ملکر گاﺅں واپس جا رہے تھے،پٹرولنگ پولیس نے جہانگیر موڑ پر روکا جس پر وقاص نے گاڑی روک لی ۔

عینی شاہد ماجد نے کہاکہ پتہ نہیں چلا کب گاڑی کاٹائراہلکار کے پاﺅں سے گزر گیا،پولیس اہلکاروں نے گالیاں دیتے ہوئے اسلحہ تان لیا،ہم نے جان بچانے کیلئے گاڑی بھگائی تو اہلکاروں نے فائرنگ کردی ،گاﺅں کے قریب پہنچ کر رکے تو اہلکار تعاقب کرتے پیچھے پہنچ گئے ۔

ماجد نے کہاکہ مقتول وقاص نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ کھڑے کئے ،وقاص جیسے ہی گاڑی سے نکلا پولیس نے کوئی بات سنے بغیر فائرنگ کردی ،عینی شاہد نے کہاکہ اہلکار تین گھنٹے تک ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقامات پر گھوماتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -