زمبابوے کے وزیر خارجہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے
ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک زمبابوے کے وزیر خارجہ سبوسیسو مویو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سبوسیسو مویو ہی وہ فوجی افسر تھے جنہوں نے 15 نومبر 2017 کو آنجہانی رابرٹ موگابے کو اقتدار سے ہٹانے کا اعلان ٹیلی ویژن پر کیا تھا۔
زمبابوے کی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان میں 61 سالہ سبوسیسو مویو کے کورونا کے باعث انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ وہ کئی روز سے زیر علاج تھے تاہم بدھ کو ان کا انتقال ہوگیا۔ سبوسیسو مویو زمبابوے کے وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ وزیرئے برائے عالمی تجارت بھی تھے۔