اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اپنی ہی گاڑیوں سے پٹرول چوری کرتے پکڑے گئے

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اپنی ہی گاڑیوں سے پٹرول چوری کرتے پکڑے گئے
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اپنی ہی گاڑیوں سے پٹرول چوری کرتے پکڑے گئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین کی جانب سے ہی ادارے کی گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پٹرول چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین رات کی تاریکی میں ادارے کی گاڑیوں سے پٹرول چوری کرتے ہیں۔

پولیس نے چوری شدہ ڈیزل کے 15 کین برآمد کرلیے ، سی ڈی اے کے دونوں ملازمین کو پکڑ لیا ہے اور پولیس نے چوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمنٹ کی گاڑیوں سے نکالا گیا تھا، ڈیزل سکیورٹی اہلکار کی موجودگی میں گاڑیوں سے نکالا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی جی انوائرمنٹ نے معاملے کی انکوائری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -