پی پی نے اسرائیل سے فنڈز لیے، تفصیل جلد سامنے آئے گی، مراد سعید

پی پی نے اسرائیل سے فنڈز لیے، تفصیل جلد سامنے آئے گی، مراد سعید
پی پی نے اسرائیل سے فنڈز لیے، تفصیل جلد سامنے آئے گی، مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کیسز ختم کر کے این آر او مانگا،آئندہ چند دنوں میں ایک اور پانامہ سامنے آجائے گا،پیپلز پارٹی نے اسرائیل سے جو فنڈنگ حاصل کی وہ سامنے آجائے گی۔

وزیر مواصلات  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این آراولیگ روزسرکس لگانے آجاتی ہے،عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کومستردکردیا،ن لیگ، پیپلزپارٹی نے چھ ہفتے میں پارٹی فنڈزکی تفصیلات دینی تھیں، دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہونے ہیں،گزشتہ روزان کوالیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کراناتھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکررہاہے،اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کوعیاں نہیں کررہی، آزادبلوچستان کانعرہ اورمزارقائد کاواقعہ کس کی ایماپرہوا؟گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ان کومستردکردیا، پورے ملک میں مسلسل ان کے جلسے ناکام ہو رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -