حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا ، پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی 

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا ، پاکستانیوں کی چیخیں ...
حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا ، پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کر دیا اس اضافے سے صارفین پر  200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قواعدوضوابط کے مطابق توانائی معاہدے کیے،آئی پی پیزکیساتھ نئے معاہدوں سے چھ ہزار ارب روپے کابوجھ کم ہوگا،بجلی کی طلب میں گزشتہ چندسال میں کمی آئی ہے،بجلی چوری روکنے کےلیے صوبوں سے مذاکرات کریں گے،گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑےاقدامات کیے۔
ان کا کہناتھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے صوبوں سے مذاکرات کریں گے، 450ارب روپے بقایاجات کی ادائیگی رواں سال کردی جائے گی، ساڑھے  تین ہزار میگاواٹ کے پرانے پاورپلانٹس بندکردیں گے۔ پرانے پاورپلانٹس کابوجھ عوام بجلی کے بلوں میں اداکررہے تھے ، گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑے اقدامات کیے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -