اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کو ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کو ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کو ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کو ٹیم کا باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رومان رئیس دوبار کی چیمپین پی ایس ایل ٹیم کیلئے 30 میچ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں، رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کیرئیر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ باﺅلرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہیڈکوچ بوتھا سے بھی اس بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، وہ بھی میرے پلان سے بہت خوش ہیں، اسلام آباد ٹیم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، اسلام آباد ٹیم کے اونر علی نقوی نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -