گرین سگنل ملنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو خوشخبری سنانے کی تیاریاں، بڑا دعویٰ

گرین سگنل ملنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو خوشخبری سنانے کی تیاریاں، ...
گرین سگنل ملنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو خوشخبری سنانے کی تیاریاں، بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن پارس جہانزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں  قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں پارس جہانزیب نے دعویٰ کیا کہ گرین سگنل مل گیا ہے جس کے بعد پہلے حمزہ شہباز کی ضمانت کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،اِن کے  فوری بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی ضمانت پر رہا ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نےمنی لانڈرنگ کیس میں28ستمبر 2020 کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں 11 جون 2019 کو لاہور ہائیکورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی، طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ زیر حراست ہیں، اس دوران انہیں پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے پنجاب اسمبلی بھی لایا جاتا رہا ہے۔