جوبائیڈن کے صدر بنتے ہی پاکستانی فوج کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

جوبائیڈن کے صدر بنتے ہی پاکستانی فوج کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
جوبائیڈن کے صدر بنتے ہی پاکستانی فوج کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) جوبائیڈن کے امریکہ کا صدر بنتے ہی پاک فوج کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق صدر جوبائیڈن کے نامزد دفاعی سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کی تجدید کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کو افغان امن عمل میں ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتی ہے۔ میں افغان امن عمل کو بگاڑنے والے علاقائی عناصر کو روکتے ہوئے ایک علاقائی اپروج کی حوصلہ افزائی کروں گا جو پاکستان جیسے پڑوسی ممالک سے حمایت حاصل کرے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان افغانستان میں ہونے والے کسی بھی تصفیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔“جنرل لائیڈ آسٹن سے سوال کیا گیا کہ وہ بحیثیت سیکرٹری دفاع امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کیا تبدیلیاں تجویز کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا جس میں بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت اور فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی رہنماﺅں کی تربیت بھی شامل ہوگی۔“

مزید :

بین الاقوامی -