کوریا میں خاتون اولمپک چمپین کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے پر کوچ کو دس سال قید کی سزا

کوریا میں خاتون اولمپک چمپین کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے پر کوچ کو دس ...
کوریا میں خاتون اولمپک چمپین کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے پر کوچ کو دس سال قید کی سزا

  

کوریا (رضا شاہ) اولمپک چمپیئن ’شم سک ہی‘سے جنسی زیادتی کے الزام میں جمعرات کے روز ایک سابق قومی شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ کوچ کو 10 سال 6 مہینے قید کی سزا سنائی گئی۔

سووان ڈسٹرکٹ عدالت نے ’چھوجے بوم‘ نامی کوچ کو جنسی ہراسگی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔ "چھوجے بوم" نے 2018 میں پیانگ چھنگ ونٹر اولمپکس کے انعقاد سے چند ماہ قبل تقریبا تین سال تک اولمپک چمپین "شم سک ہی" کے ساتھ جنسی ہراسگی کا مرتکب رہا۔

عدالت نے مجرم کو سات سال تک بچوں ، جوانوں اور معذور افراد کے ساتھ کام کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا حکم بھی دیا۔ شروع کی عدالتی سماعتوں میں کوچ نے اس الزام کی تردید کی تھی اور صرف زبانی اور جسمانی زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف "نظم و ضبط" کی پابندی کیلئے ایسا کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ کوچ نے لڑکی کو احتجاج کرنے کی صورت میں قومی ٹیم سے نااہلی کا بھی کہا تھا۔ عدالت نے مزید کہا کہ کوچ نے معافی پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

مزید :

بین الاقوامی -