پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟حکومت نے الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروادیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟حکومت نے الیکشن کمیشن کوجواب جمع ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟حکومت نے الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن کو جواب جمع کرواتے ہوئے ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے مراحل مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے نامزد نمائندے کی حیثیت سے وزیر قانون راجہ بشارت الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کرواتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل ستمبرسے پہلے مکمل کرلئے جائیں گے۔پنجاب میں ویلیج کونسل کی تعداد 25 ہزار سے کم کر کے آٹھ  ہزار کر دی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے،انتخابات کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -